
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 5 - Jul 10
For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15
Description
پاکستانی فن تعمیر | ڈاکٹر غافر شہزاد | مجسموں کی دنیا | میاں آصف رشید" " ANDRE MALRAUX " : "" " 1967 THE STORY OF OUR HERITAGE AT THROUGH AGES
پاکستانی فن تعمیر۔۔۔۔۔ڈاکٹر غافر شہزاد کی نئی تصنیف۔۔۔
۱۹۴۷ کے بعد پاکستان میں ھونے والی تعمیراتی سرگرمیاں، سیاسی حالات، غیر ملکی اور ملکی ماہرین فن تعمیرات، آرکیٹیکچر میں تعلیم دینے والے فنی ادارے، سرکاری تعمیرات، پاکستان میں فن تعمیر میں جدیدیت، روایت اور مابعد جدیدیت تحریکوں کے تحت تشکیل پانے والا فن تعمیر، پاکستان جیسی نظریاتی ریاست کے قومی تشخص میں فن تعمیرات کا کردار، و دیگر موضوعات پر پہلی جامع تصنیف، فن تعمیرات کے طلبہ اور پاکستان میں فن تعمیرات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خصوصی پیش کش، رنگین تصاویر کے ساتھ،،۔
میاں آصف رشید کی کتاب " مجسموں کی دنیا " صرف اس مضمون پر اردو زبان میں پہلی اور انوکھی تصنیف نہیں ہے بلکہ اردو زبان و ادب میں ایک گرانقدر اضافہ بھی ہے۔ انہوں نے اس کتاب کے ذریعے پڑھنے والوں کو مجسمہ سازی کے حوالے سے ہزاروں سال کی انسانی تاریخ و تہذیب سے روشناس کرایا ہے۔ مشہور فرانسیسی ادیب اور آرٹ کے مورخ آندرے مالرو ANDRE MALRAUX نے لکھا کہ اس قسم کی کتابیں ایک عجائب گھر اور لائبریری کی مانند ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے میاں آصف رشید نے ایک عجائب گھر مرتب کر دیا ہے۔"
ڈاکٹر اکبر نقوی
نوٹ: مذکورہ بالا اقتباس کتاب کے شروع میں "تعارف" کے عنوان سے شائع دیپاچہ سے لیا گیا ہے۔
" مجسمہ سازی کی حوالے سے اس کتاب کی حیثیت ایک تعارفی کتاب جیسی ہے۔ اردو زبان میں مجسمہ سازی کے موضوع پر یہ اولین کتاب ہے۔ اس کتاب کی تکمیل میں سب سے اہم حصہ ہیلر اور ہیو کی سات کتب کی سیزیز کا ہے جو 1967 میں THE STORY OF OUR HERITAGE کے نام سے شائع ہوئی تھیں۔ ان کے علاوہ برنارڈ مائرز، کینتھ کلارک، ول ڈیورانٹ ، جناب سبط حسن اور استاد عباس جلالپوری کی کتابوں سے بھی از حد استفادہ کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بھی کہنا چاہوں گا کہ یہ سب ایسے سنہرے علم پرور لوگ ہیں جن پر خود علم و دانش کو ناز ہوگا ۔ میری اس کتاب کی تمام تر خوبیاں انھیں شخصیات کی مرہون منت ہیں۔
آرٹ کی کتابوں کے مصنفین کا متفقہ خیال یہ رہا ہے کہ آرٹ کی کتاب کو خود بھی آرٹ کا ایک مختصر شاہکار ہو نا چاہیے۔ آرٹ کی کتاب فنکاروں کے شہہ پاروں کی تصاویر کو اس انداز میں پیش کیا جانا چاہیے کہ ان میں موجود نغمہ تخلیق اصل کے مطابق ظاہر ہوسکے۔ اس روایت کی پیروی کرتے ہوئے اس کتاب کو معیاری تصاویر سے سجایا گیا ہے تاکہ موضوعات کا ادراک زیادہ سے زیادہ ہوسکے۔ تصویری کتاب کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ایسے ملک جہاں خواندگی مفقود اور کتابوں سے رغبت صحرا میں بارش جتنی ہو ، تصویر کی زبان ہر کوئی سمجھ سکتا ہے، ہر کوئی جس کےذوق کی پرورش کی جائے۔ اس کتاب میں شامل تقریبا تمام تصاویر انٹرنیٹ کی مختلف ویب سائٹس سے کاپی رائٹ ایکٹ کی پاسداری کرتے ہوئے حاصل کی گئی ہیں۔ جن تصاویر پر کسی ماخذ کا ذکر نہیں ہے وہ تصاویر انٹرنیٹ پر بھی کاپی رائٹ سے مستشنی ہیں۔ تواریخ اور عجائب گھروں کے ناموں کے لیے گارڈنرادارے کی کتاب AT THROUGH AGES پر انحصار کیاگیا ہے۔
Shipping Notes
- Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
- Except Preorder products are shipped in 48 hours.
- Delivery to the USA:
- Standard Shipping : 3-10 business days
- If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
- We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
- Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
- To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
- Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy